ثمینہ پیرزادہ نے 60 ویں سالگرہ منائی

جمعرات 9 اپریل 2015 13:57

ثمینہ پیرزادہ نے 60 ویں سالگرہ منائی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنی 60 ویں سالگرہ منائژی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ ثمینہ پیرزادہ 9 اپریل 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں اداکاری کے ساتھ ہدایتکارہ کے طور پر بھی کام کیا انہوں نے اپنی فلمی زندگی میں نزدیکیاں ، مکھڑا ، بازار حسن ، بلندی اور خواہش جیسی فلموں میں اداکارہ کی اور ٹی وی کے بیشمار ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا اس کے علاوہ انہوں نے سٹیج ڈراموں پر بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔