ذاتی فائدہ کی بنا پر قومی اداروں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے، اعتزاز احسن

جمعرات 9 اپریل 2015 13:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم کسی کے ذاتی فائدہ کی بنا پر قومی اداروں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے ۔ پیپلزپارٹی پہلے دن سے نجکاری کے خلاف ہے کیونکہ یہ قومی مفاد کے خلاف ہے ۔ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نجکاری پالیسی کے حوالے سے موقف صاف ہے اور ہم کسی کے ذاتی فائدہ کی وجہ سے قومی ادارں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے نجکاری پالیسی کے حوالے سے بیان دیئے ہیں جو پارٹی کے موقف کی عکاسی کرتے ہیں اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی نجکاری پالیسی کے خلاف آواز بلند کریں گے انہوں نے کہاکہ بڑے قومی اداروں پاکستان سٹیل مل اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کو فروخت کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے ان کی پرفارمنس کو بہتر کرے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے سینٹ مؤن ایک پرائیویٹ ممبر بل بھیجا ہے جو ماضی میں جتنے بھی اداروں کی نجکاری کی گئی ان کا آڈٹ کروایا جائے اور اس کے علاوہ حبیب بنک لمٹیڈ کی نجکاری میں قانون کے مطابق نظرثانی کرنی چاہئے نجکاری کے نتیجے میں ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہو گا جو ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سخت مخالفت کی بنا پر حکومت ( او جی ڈی سی ایل ) کی نجکاری کرنے میں ناکام رہی تھی اور انہوں نے حکومت کو باور کروایا کہ پاکستان سٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری سے بھی باز رہا جائے ۔

ماضی میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی نجکاری ایک بڑی غلطی تھی موجودہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کی نجکاری کر کے آئین کی شق 154 کی خلاف ورزی کر رہیہے کیونکہ قمی اداروں کے وفاق اور صوبائی حکومتیں مشترکہ مالک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :