راولپنڈی، اڈیالہ جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

جمعرات 9 اپریل 2015 13:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوہرے قتل کے مجرم راجہ مشتاق کو پھانسی دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی سنٹرل جیل میں 2افراد کے قتل کے مجرم راجہ مشتاق کو گزشتہ روز صبح پھانسی دیدی گئی، مجرم نے بیس سال قبل دیرینہ دشمنی کی بناء پر دو افراد کو قتل کیا تھا، سیشن جج راولپنڈی نے الزام ثابت ہونے پر راجہ مشتاق کو سزائے موت دیئے جانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :