پراپرٹی ڈیلر مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے سی ڈی اے نے کرکٹ گراؤنڈ میں پلاٹ بنا دیئے

شعبہ پلاننگ کے ڈائریکٹر اعجاز شیخ نے 6 پلاٹ کی آکشن میں مافیا سے ایک کروڑ کی رشوت وصول کی

جمعرات 9 اپریل 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پراپرٹی ڈیلر مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ کے ڈائریکٹر اعجاز شیخ نے کرکٹ گراؤنڈ میں پلاٹ بنا دیئے ۔ 6 پلاٹ آکشن کے لئے پراپرٹی ڈیلر مافیا کی ایما پر بنانے والے آفیسر نے مبینہ طور پر ایک کروڑ کی رشوت وصول کی ہے ۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے معتبر ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

09 اپریل۔2015ء کو بتایا ہے کہ سی ڈی اے میں سال میں تین دفعہ ہونے والی آکشن میں پراپرٹی ڈیلر مافیا کا اثر و رسوخ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ یہ مافیا سی ڈی اے افسران سے مل کر من پسند مقام پر پلات بنوا کر آکشن کا حصہ بناتے ہیں اور بولی کے وقت من پسند بولی لگا کر ڈیلر مافیا آپس مؤن پلاٹ تقسیم کر لیتے ہیں ایسا ہی کچھ ایف الیون تھری کے کرکٹ گراؤنڈ میں پلاٹ بنا کر آکشن کرنے میں ہوا جب پراپرٹی ڈیلر مافیا کی ایما پر سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ کے ڈائریکٹر اربن پلاننگ اعجاز شیخ نے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ ماسٹر پلان کو بگاڑتے ہوئے ایک کروڑ روپے کی مبینہ رشوت لے کر بچوں کے کھیلنے والے کرکٹ گراونڈ میں نئے پلاٹ بنا دیئے ۔

(جاری ہے)

پراپرٹی ڈیلر مافیا کی ایما پر اور ان کی من پسند مقام پر پلاٹ بنانے کا یہ پہلا واقعہ سی ڈی اے میں پہلی با ر پیش نہیں آیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی متعدد دفعہ آکشن کے لئے سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ نے ایسے مقامات پر پلاٹ بنائے ہیں جو کہ یا تو گرین بیلٹ کا حصہ تھے یا پھر رائٹ آف وے میں آتے تھے ۔ تاہم افسوس ناک امر یہ ہے کہ ماسٹر پلان کا حلیہ بگاڑنے اور پراپرٹی ڈیلر مافیا کے من پسند مقامات پر پلاٹ بنانے والے شعبہ پلاننگ کے کرپٹ افسران کے خلاف چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کسی قسم کی بھی کارروائی کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :