حلقہ این اے 246 میں پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے ایم کیو ایم کو چیلنج کیا،جہانگیرترین
جمعرات 9 اپریل 2015 13:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 246 معمولی حلقہ نہیں بلکہ ایم کیو ایم کا گڑھ ہے ۔ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے ایم کیو ایم کو چیلنج کیا ہے ۔ این اے 246 میں پی ٹی آئی کی جیت سے سندھ میں تبدیلی کا آغاز ہوجائے گا ۔ جمعرات کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پوری قوت سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے الیکشن سے کسی صورٹ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
انتخابی مہم عروج پر ہے این اے 246 میں متحدہ سے بھرپور مقابلہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد وفاقی پارٹی ہے جس کا تمام صوبوں میں ووٹ بینک موجود ہے باقی جماعتیں صرف صوبوں اور شہروں تک محدود ہوگئی ہیں پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر کراچی کی خوف کی فضا ختم کردی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام بلاخوف اپنے گھروں سے نکلیں اور تبدیلی کے لئے اپنی دل کی آواز پر ووٹ دیں ۔
خوف زدہ اور ہراساں نہ ہوں تحریک انصاف کراچی کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے جاوید ہاشمی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جاوید ہاشمی قابل قدر ہیں لیکن انہوں نے اپنے غلط فیصلے سے اپنی سیاست خود دفن کردی ہے انہوں نے کہا کہ پرویز رشید صرف پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس کرنے کی تنخواہ لیتے ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا وہ صرف سیاسی ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.