امریکی صدر براک اوباما تین روزہ دورے پر جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن پہنچ گئے

جمعرات 9 اپریل 2015 13:10

کنگسٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)امریکی صدر براک اوباما تین روزہ دورے پر جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن پہنچ گئے،1982 ء میں صدر رونالڈ ریگن کے بعد وہ پہلے امریکی صدر ہیں جو کیربین پہنچے ہیں۔صدر اوباما کیربین رہنماؤں سے سیکورٹی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

کیربین کے عوام نے 2008 میں سیاہ فام اوباما کے صدر منتخب ہونے پر خوب جشن منایا تھا لیکن انہیں ان سے ملنے کے لئے پانچ برس انتظار کرنا پڑا۔

صدر اوباما امریکی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے پانامہ جائیں گے جہاں انکی کیوبا کے صدر رال کاسترو سے براہ راست ملاقات کی توقع ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صدر اوباما کا دورہ کیربین خطے میں چین اور وینزویلا کے بڑھتے ہوئے اثر کو کم کرنے کی کوشش ہے۔