بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی حملوں میں ملوث ملزم کی سزائے موت کیخلاف رحم کی اپیل مستردکردی

جمعرات 9 اپریل 2015 13:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی حملوں میں ملوث ملزم یعقوب میمن کی سزائے موت کیخلاف رحم کی اپیل مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی حملوں میں ملوث ملزم یعقوب میمن کی سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیل مسترد کردی۔ یعقوب میمن کو 1993ء میں ممبئی دھماکوں میں ملوث الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ دھماکوں میں 250 افراد ہلاک اور700 زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی صدر کی جانب سے یعقوب میمن کی رحم کی درخواست گزشتہ سال ہی مسترد کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :