بھارتی آئس ہاکی ٹیم کی سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی چندہ مہم شروع

جمعرات 9 اپریل 2015 12:49

بھارتی آئس ہاکی ٹیم کی سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی چندہ مہم شروع

کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اس وقت بھارت میں آئس ہاکی کے ڈھائی ہزار رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں جبکہ 2002 میں آئس ہاکی ایسوسی ایشن کی تشکیل کے وقت یہ تعداد 300 تھی۔مالی مشکلات کا شکار بھارت کی آئس ہاکی ٹیم نے ایک عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے درکار رقم جمع کرنے کے لیے عوام سے چندہ مانگا ہے۔ٹیم کے کھلاڑی کویت میں آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے آئس ہاکی کے عالمی فیڈریشن کپ میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس اس سفر کے لیے درکار رقم نہیں۔

25 رکنی سکواڈ کو امید ہے کہ وہ 20 لاکھ بھارتی روپے کی وہ رقم جمع کر پائیں گے جو انھیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے چاہیے۔بھارتی آئس ہاکی ایسوسی ایشن نے اس چندہ مہم کا آغاز گذشتہ ہفتے ٹوئٹر پر کیا تھا اور اس مقصد کے لیے ایک ویب سائٹ بھی قائم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ آئس ہاکی کی تنظیم کی جانب سے یہ اپیل ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ملک کی فیلڈ ہاکی فیڈریشن نے حال ہی میں ہمسایہ ملک پاکستان کی ہاکی فیڈریشن کو مالی مدد کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی آئس ہاکی ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر اکشے کمار نے بتایا کہ انھوں نے بدھ تک چھ لاکھ روپے جمع کر لیے تھے جن میں جنوبی بھارت کے ایک بڑے بزنس گروپ کی جانب سے ملنے والی امداد بھی شامل ہے۔بھارت کی آئس ہاکی ٹیم سنہ 2009 سے عالمی مقابلوں میں حصہ لیتی آئی ہیان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ملک کے سرکردہ کاروباری گروپ مہندرا کے سربراہ آنند مہندرا نے بھی پانچ لاکھ روپے کی مدد کی وعدہ کیا ہے۔ ‘انھوں نے کہا کہ ’حکومت ہمیں کہتی ہے کہ تمغہ جیت کر لاوٴ تو ہم تمھیں فنڈ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :