پاکستان فٹبال پر عالمی پابندیوں کا خطرہ
جمعرات 9 اپریل 2015 12:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے باوجود پاکستانی حکام کی آنکھیں نہیں کھلیں اور اب پاکستانی حکومت نے پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کو اپنے دائرے میں لانے کے لیے حکمت شروع کردی ہے جس پر فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا پی ایف ایف کے خلاف ایکشن لے سکتی ہے۔گزشتہ سال حکومت کی جانب سے اولمپک کے انٹرنیشنل ادارے کے مساوی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نامی ایک اور ادارہ تشکیل دیے جانے کے باعث پاکستان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی پابندی کی زد میں آنے سے بال بال بچا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اب مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے آنے والے انتخابات میں پی ایف ایف کو اپنے دائرے میں لانے کی تیاری کر لی ہے اور اس کے پہلے قدم کے طور پر 17 اپریل کو ہونے والے پی ایف ایف کے صوبائی الیکشن میں پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کو اپنے دائرہ کار میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
ضلعی فٹبال ایسوسی ایشن کے لیے پولنگ ہو چکی ہے اور صوبائی کونسل کے لیے ہر رکن میں سے ملک کے سب سے بڑے صوبے سے منتخب 35 ارکان سے حکومت نے رابطہ کر کے اس سے اپنے امیدوار کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کر کے فیصل کو عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔گزشتہ سال جولائی میں حکومت کو عارف حسن کی زیر قیادت چلنے والی پی او اے کو تسلیم کرتے ہوئے اکرم ساہی کی غیر قانونی باڈی کو معطل کرنا پڑا تھا۔پی ایف ایف کا دعوی ہے کہ ہاکی کی طرح انہیں بھی حکومت سے کسی بھی قسم کی مدد نہیں مل رہی اور وہ اپنے تمام معاملات فیفا اور ایشین فٹبال باڈی کی جانب سے ملنے والی فنڈنگ پر چلا رہے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فٹبال کو کسی قسم کی حکومتی مدد نہیں مل رہی اور اب وہ اس کو اپنے دائرہ کار میں لانا چاہتی ہے، حتیٰ کہ جب سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان یمن کا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ منسوخ ہوا تو کوئی بھی حکومتی آفیشلوہاں موجود نہیں تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.