Live Updates

کراچی : الطاف حسین کی زبان میں مٹھاس ۔۔خان صاحب کی تبدیلی آ گئی ہے، عمران خان کی اہلیہ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 12:47

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے بھابھی مخاطب کیا اور کراچی آنے کی دعوت دی ، الطاف حسین کے لب و لہجے میں یہ مٹھاس عمران خان کی تبدیلی ہی ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم این اے 246 کے لیے عمران اسماعیل بھائی کو پورا سپورٹ کریں گے اور این اے 246 سے پی ٹی آئی ہی کامیاب ہو گی اور آپ دیکھیں گے کہ لوگ بے خوف ہو کر ساتھ دیں گے. انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی آئی ہوں لیکن تاحال شیڈول کا نہیں پتہ. جہاں جہاں خان صاحب ہوں گے آپ وہاں وہاں مجھے پائیں گے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات