یونس خان قومی ون ڈے ٹیم پلان کا حصہ نہیں رہے ، ذرائع
جمعرات 9 اپریل 2015 12:46
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان سلیکشن کمیٹی کے اگلے ورلڈ کپ پلان کا حصہ نہیں ہیں اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر بلے باز کو مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی طرح ورلڈ کپ کے بعد ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کر دینا چاہیئے تھا۔ تفصیلات کے مطابق تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو بنگلہ دیش کے دورے کیلئے صرف ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیاگیاہے جس کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ وہ اگلے چارسال کیلئے ون ڈے ٹیم پلان کا حصہ نہیں ہیں اور عملاً ان کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیاہے۔
سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انہیں اگلے ورلڈکپ کیلئے مضبوط ٹیم کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی ہے جس میں انہی نوجوان کرکٹرز ہی کو زیرغور لایاجائے گا جو ورلڈکپ 2019ء میں شرکت کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ ون ڈے ٹیم کی تشکیل کا پہلا مرحلہ ہے۔جس میں یونس خان کا منتخب نہیں کیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے سے چارسالہ منصوبہ متاثر ہوگا اورتنقید بھی کی جائے گی کیونکہ سینئر بیٹسمین کے اگلا ورلڈکپ کھیلنے کا کوئی امکان نہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق یونس خان کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیاہے اس لئے انہیں بھی مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی طرح ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینا چاہئے۔ سلیکشن کمیٹی ذرائع کے مطابق جس طرح مصباح ٹیسٹ اور آفریدی ٹی ٹوئنٹی تک محدود ہوگئے ہیں اسی طرح یونس خان کو اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود ہوجانا چاہئے کیوں کہ اسی طرح نوجوان کرکٹرز کو گروم کیا جاسکتاہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.