لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف درخواست خارج

جمعرات 9 اپریل 2015 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس ملزم کو گھسیٹے ہوئے احاطہ عدالت سے اپنے ساتھ لے گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار خالدہ پروین نے بتایا کہ گجرات پولیس نے اس کے بیٹے سجاد کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر پولیس نے سجاد کو عدالت میں پیش کرکے موقف اختیار کیا کہ سجاد کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور اس حوالے سے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے جس کے بعد اب اسے مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد خالدہ پروین کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد پولیس ملزم سجاد کو گھسیٹے ہوئے اپنے ساتھ لے گئی جبکہ ملزم کی احاطہ عدالت میں واویلا کرتی رہی اور چیخ و پکار سے سائلین کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی

متعلقہ عنوان :