ضلع گھوٹکی اور سکھر میں نقل مافیا سرگرم، انگریزی کے پرچے کے بعد نویں جماعت کا بائیالوجی کا پرچہ بھی آ وٹ

جمعرات 9 اپریل 2015 12:36

گھوٹکی / سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ضلع گھوٹکی اور سکھر میں نقل مافیا سرگرم انگریزی کے پرچے کے بعد نویں جماعت کا بائیالوجی کا پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بائیولوجی کا پیپر ضلع بھر کی فوٹو سٹیٹ کی دکانوں پر بھی دستیاب ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سکھر اور گھوٹکی میں نقل مافیا نے تمام سکولوں میں ڈیرے لگا لئے ہیں اور انگریزی کے پرچے کے بعد جمرات کے روز ہونے والے نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا ہے اور تمام دکانوں پر دستیاب ہے فوٹو کاپیز کی طلبہ سے ڈیمانڈ ہے کہ 100 روپے دو پرچہ لو ۔

بوٹی مافیا چند روپے کے لئے معیار تعلیم کی دھجیاں بکھیر رہا ہے اور پرچے سو سو روپے میں فروخت کر رہے ہیں امتحانی مراکز کے باہر بھی نکل مافیا کی بڑی تعداد موجود رہی ہے جو ہال میں بیٹھے طلباء کو کھڑکیوں سے امدادی مواد فراہم کرتی ہے امتحانی ہالز میں سرعام گائیڈز بک اور بوٹیاں پھینکی جاتی ہیں مگر انتظامیہ اور پولیس نقل کی روک تھام کے لئے کردار ادا کرنے میں ناکام وہ چکی ہے اور نقل مافیا کے سامنے بے بس ہے ۔