آج کے دور میں بھی ایسے چند پر خلوص ددست ہیں جو ہر قدم پر میری رہنمائی کرتے ہیں ‘ ثناء

جمعرات 9 اپریل 2015 11:51

آج کے دور میں بھی ایسے چند پر خلوص ددست ہیں جو ہر قدم پر میری رہنمائی ..

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء )فلم سٹارثناء نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ آج کے دور میں بھی ایسے چند پر خلوص ددست ہیں جو ہر قدم پر میری رہنمائی کرتے ہیں ،گھر اور شوبز کیلئے ٹائم ٹیبل مقرر کررکھا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کو میری وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران میزبان کے سوالات کے جوابات میں کیا ۔

اداکارہ نے اس موقع پر اپنی زندگی کے مختلف حالات وو اقعا ت بھی بیان کئے ۔اداکارہ ثناء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں جس نے اپنی زندگی میں جو بھی خواہش کی خدا کی ذات نے اس کو پوار کیا جس پر میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ویسے پور اپاکستان میر اگھر ہے لیکن کراچی اور لاہور میرے پسندیدہ شہر ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں ثناء نے کہاکہ سفید رنگ مجھے بہت پسند ہے ،شلوار قمیض کے ساتھ ساڑھی مجھے اچھی لگتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے میں مجھے مہارت حاصل ہے سب کچھ اچھا پکالیتی ہوں ۔علاوہ ازیں ثناء آج بروز( جمعہ)کو مقامی ہوٹل میں ملٹی نیشنل سیلولر کمپنی کے زیراہتما م ہونے والے شو میں اپنی پرفارمنس کا مظاہر ہ کریں گی ۔