محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج چنائی میں ہو گا

جمعرات 9 اپریل 2015 11:40

محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج چنائی میں ہو گا

چنائی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج چنائی کی با ئیو مکینک لیب میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ پابندی کی چھاپ اتارنے کے لیے آج بھارتی شہر چنائی میں موجود آئی سی سی کی بائیو مکینک لیب میں اِن ایکشن ہوں گے ، آل راونڈر باؤلنگ ایکشن کلیئر ہو جانے کے لیے پُر امید ہیں۔ اسی لیب میں قومی ویمن کرکٹر جویریہ ودود کا بھی باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہو گا۔ محمد حفیظ کے ایکشن پر گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔