اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہو گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 11:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : چیف جسٹس سپریم کورٹ نا صر الملک نے گذشتہ روز جوڈیشل کمیشن کے قیام کی با قاعدہ منظوری دے دی تھی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج دوپہر 1 بجے سپریم کورٹ میں طلب کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کام کرے گا جبکہ کمیشن جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل ہے. آرڈیننس کے تحت جوڈیشل کمیشن 345 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی. یاد رہے کہ 2013 ء کے الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں کی تحیقات کے لیے عمران خان کے اصرار پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ممکن ہو پایا ہے.

متعلقہ عنوان :