کراچی،کپڑے کی فیکٹریوں میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جمعرات 9 اپریل 2015 11:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، لاکھوں روپے کی مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا ، فائر بریگیڈ کی بارہ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ کراچی کے علاقے سائٹ حبیب چورنگی پر میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں موجود مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ناکام رہے اور بھاگ کر جان بچائی۔ موقع پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ۔ بظاہر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کی مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :