فریقین میں راضی نامہ ، مچھ جیل میں دو قیدیوں کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 11:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) سینٹرل جیل مچھ میں فریقین میں راضی نامہ ہونے کی وجہ سے سزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مچھ جیل میں سزائے موت کے مجرمان دو بھائی میروگل اورعلی گل کو جمعرات کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔ مجرمان نے 18 اگست 2001 کو افراد بختیار اور غلام حسین نامی افراد کو بختیار آباد کے علاقے میں بس سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت سبی نے 28جنوری 2004 کو قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت انھیں سزائے موت سنائی تھی۔ 30 مارچ کو صدر مملکت سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے ان کے بلیک وارنٹ جاری کردیے تھے، پھانسی سے ایک گھنٹہ قبل دو فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا، جسے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ سے منظوری کے بعد سپریٹنڈنٹ کو پیش کردیا گیا، جس کے بعد انکی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :