پاک فضائیہ کے سپر مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ، دونوں پائلٹ محفوظ رہے

جمعرات 9 اپریل 2015 11:17

پاک فضائیہ کے سپر مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ، دونوں پائلٹ ..

اسلام آباد /مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاک فضائیہ کے سپر مشاق طیارے نے مردان میں ہنگامی لینڈنگ کی ‘ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سپر مشاق طیارے نے کٹلنگ کے علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ اس دوران طیارہ اور دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے نے تکنیکی وجوہات کی بناء پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدیا گیا ہے۔