یمن میں فوج بھیجنا پاکستان کا اپنا معاملہ ہے، امریکا نے طے نہیں کرنا ، امریکا کے پاکستان سے انسداد دہشت گردی معاملات پر قریبی تعلقات ہیں،امریکی جنگی سامان پاک فوج کی صلاحیت میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوگا

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف کی معمول بریفنگ

جمعرات 9 اپریل 2015 11:17

یمن میں فوج بھیجنا پاکستان کا اپنا معاملہ ہے، امریکا نے طے نہیں کرنا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) امریکا نے کہاہے کہ سعودی عرب کے خلیجی اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی قبائیلیوں کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے کا فیصلہ پاکستانی حکومت نے خود کرنا ہے، یمن میں فوج بھیجنا پاکستان کا اپنا معاملہ ہے اور یہ امریکا نے طے نہیں کرنا ،امریکا کے پاکستان سے انسداد دہشت گردی معاملات پر قریبی تعلقات ہیں،امریکی جنگی سامان پاک فوج کی صلاحیت میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے پاکستان سے انسداد دہشت گردی معاملات پر قریبی تعلقات ہیں اور امریکی جنگی سامان پاک فوج کی صلاحیت میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ نائب ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو جدید اسلحہ فروخت کرنے کی تفصیل کانگریس کو جمع کروادی گئی ہیں۔