اسلام آباد: یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا اجلاس چوتھے روز بھی جاری رہے گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 11:16

اسلام آباد: یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا اجلاس چوتھے روز بھی جاری رہے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چوتھے روز بھی جاری رہے گا، یاد رہے کہ یمن اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 3 روز سے جاری ہے جبکہ اجلاس آج بھی جاری رہے گا. اجلاس میں اسمبلی اراکین یمن کی صورتحال اور سعودی عرب میں پاک فوج بھیجے جانے پر بحث کریں گے.

(جاری ہے)

اپرلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں اب تک جو اراکین خطاب کر چکے ہیں ان میں قائد حزب الاختلاف خورشید شاہ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جمیعت علمائے اسلام ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمان، غلام احمد بلور اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار شامل ہیں خطاب کرنے والے تمام اراکین نے یہی موقف دیا کہ پاک فوج کو سعودی عرب نہ بھیجا جائے بلکہ پاکستان کو ثالثی کردار ادا کرنا چاہئیے.

متعلقہ عنوان :