Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ نے بھٹ شاہ میں درگاہ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی مزار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی

بدھ 8 اپریل 2015 22:53

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھٹ شاہ میں درگاہ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی مزار پر چادر چڑھاکرحاضری دینے کے بعد خصوصی دعا کی جس کے بعد درگاہ بھٹائی کے گدی نشین سید وقار شاہ کے والد مرحوم سید نثار حسین شاہ کے انتقال پران سے تعزیت کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو وڈیرے جاگیرداروں کے بنگلوں کی سیاست سے نجات دلاکربھٹائی کی سرزمین سے نئے پاکستان اور نئے سندھ کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کے بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو بااختیار کرنا چاہتے ہیں جس کے تحت پولیس سمیت دیگر اختیارات عوام کے ہاتھ میں ہوں گے اسی نظام کے تحت اقتدار کو نچلی سطح تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کے تمام عوامی فیصلہ اب بلدیاتی الیکشن میں ہوں گے انہوں نے کہا کے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی نظام کے قیام کی مثال ملے گی جہاں پولیس غیر سیاسی ہونے سے کسی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر داخل نہیں ہوگی انہوں نے کہا کے سندہ کی زراعت تباہ ہوگئی ہے کسانوں کی شدید محنت کے باوجود انہیں نہ کپاس کی قیمت ملی نہ ہی گندم کی قیمت ملی اور نہ ہی کاشتکاروں کو باردانہ مل رہا ہے انہوں نے کہا کے بڑے سیاسی لوگ دبئی میں پیسہ لگا رہے ہیں یہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی جارہی ہے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والے 180ارب روپئے سندہ پر خرچ نہیں کئے جارہے ہیں، سند ہ کے لوگوں کے لیئے غربت مقدر بن گئی ہے تھر میں بچوں کی اموات سمیت عوامی مسائل حل نہ ہونا 21صدی میں نہ ہونا چاہیئے ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نادر اکمل لغاری دیگروں موجود تھے ، اس موقعے پر مٹیاری ضلع کے پی ٹی آئی کے رہنما کی عدم موجودگی کے سلسلے میں صوبائی صدر نادر اکمل لغاری سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کے جو بھی بنگلوں کی سیاست کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی کو ہرگز نہیں چاہیئے ہمیں عوامی سیاست کرکے عوام کے درمیاں رہنے والے افراد چاہیئے اس موقعے پر گو زرداری گو ،گو نواز گو کی نعرے بازی کی گئی میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کے دوٴران لطیفی فاوٴنڈیشن سمیت پی ٹی آئی کارکناں کی جانب دھکے دیئے اور بدتمیزی کی جبکے کئی افراد کی جیب کٹ جانے کے اطلاعات موصول ہوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :