صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیاہے، شرجیل انعام میمن
بدھ 8 اپریل 2015 22:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس اور دیگر صحافی تنظیموں کے ساتھ ہم نے ہمیشہ دوستانہ تعلقات رواں رکھیں ہیں اور آئندہ بھی ہماری یہی کوشش ہوگی کہ صحافیوں کے حوالے سے تمام وہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں کہ جس سے ان کو کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سندھ حکومت اور محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ وہ بدھ کو اپنے دفتر میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے سیکرٹری جنرل امین یوسف کی قیادت میں آنے والے 5 رکنی وفد سے ملاقات کررہے تھے، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شالوانی، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن سندھ محمدیوسف کابورو، صحافیوں کے وفد میں پی ایف یو جے کی ایف ای سی کے رکن مشتاق سرکی، سابق صدر کے یوجے ساجد وزیر، ارشد صدیقی اور حریم سومرو موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.