دنیا بھر میں ہر سال بیس لا کھ سے زیا دہ لو گ صرف غذ ا میں بے احتیاطی کی وجہ سے مو ت سے ہمکنار ہو تے ہیں، ڈاکٹر عبد السلا م

بدھ 8 اپریل 2015 22:33

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) منا سب اور صا ف ستھر ی غذا انسا نی زندگی کو بیما ریو ں سے بچا نے کا ایک بڑ ا ذر یعہ ہے ،دنیا بھر میں ہر سال بیس لا کھ سے زیا دہ لو گ صرف غذ ا میں بے احتیاطی کی وجہ سے مو ت سے ہمکنار ہو تے ہیں ،یہ با ت ڈاکٹر عبد السلا م ڈائر یکٹر ایمبر جنسی سر وس شفاء انٹرنیشنل ہسپتال نے عالمی یو م صحت کے مو قع پر نیشنل پریس کلب میں منعقدہ ایک سمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔

یہ سیمینار شفا ء انٹر نیشنل ہسپتا ل اور نیشنل پریسکلب کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور نیشنل پر یس کلب کے صدر شہر یا ر خا ن نے خصوصی طو ر پر شرکت کی۔ ڈا کٹر عبد السلا م نے کہا کہ اس سا ل عا لمی یو م صحت کا عنوان ”صحت مند غذا کھیت سے پلیٹ تک“ ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم میں سے ہر شخص ہر قد م پر اس بات پر نگا ہ رکھے کہ جو کچھ وہ کھا یا پی رہا ہے اس میں صحت کے اصو لو ں کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

یہ مر حلہ غذ اکی پیداواری کے وقت بھی سامنے رہنا چاہیے اور کھانے کی تیاری میں بھی اس کا لحاظ رکھنا چاہئیے۔ غذائی اشیا ء کی بھی صفائی ستھرائی ضر و ری ہے اور غذا تیار کر نے والوں کو بھی صفا ئی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ،اس مو قع پر صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں ڈاکٹر عبد السلا م نے کہا کہ غذائی استعما ل کے معاملات دونو ں صحت کے لئے ضروری ہیں۔

اس مو قع پر شفا ء انٹرنیشنل ہسپتال کی ماہر غذ ائیت افشں حسن نے موجود صحافیو ں کو مشو رہ دیا کہ وہ وزن کم کر نے کے لیے بھوکھا رہنے کی بجا ئے اس با ت پر تو جہ دیں کہ وہ جو کچھ کھا رہے ہیں اس کا استعمال بھی کریں ،جس میں جسما نی مشقت، پیدل چلنا، ورزش وغیرہ سب شا مل ہیں۔ دوسر ے یہ کہ غذائیاں استعمال کریں جن میں چکنائی کم اور فا ئبر زیا دہ ہو۔

انہوں نے مشورہ دیا ،کہ بازاری جوسز کے مقا بلے میں تازہ پھلوں اور ان کا تازہ جوس استعما ل کر یں ،اس لیے کہ بازاری جوس شوگر کا خزانہ ہوتے ہیں جو صحت کے لئے کسی طور سود مند نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پھل کھانے میں بھی یہ اصول سامنے رکھا جائے کہ پھل کھانے کہ فوراً بعد نہ کھائے جائیں بلکہ کھانے اور پھلوں کے استعما ل کے دوران دو سے تین گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیے ،سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے اسلا م آبا د پریس کلب کے صدر شہر یار خا ن نے شفا ء انٹرنیشنل کی انتظامیہ کا اس اہم اور سودمند پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور شفاء ہسپتال کے ماہرین کی فراہم کردہ اہم معلومات کو سراہا اور صحافیو ں کو مشو رہ دیا کہ وہ کا م کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کو بھی اہمیت دیں اور غذائی حو الے سے آ ج دی جا نے والی معلومات کو اپنی روز مرہ زندگی میں روبہ عمل لائیں۔

سیمینا ر کے اختتام پر افضل بٹ صد ر پی ایف یو جے نے اپنے صدارتی خطاب میں پریس کلب اور شفا ء انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ کو ایک اہم پروگر ام منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور مشورہ دیا ،کہ صحت کے حوالے سے صحا فتی برادری کو مختلف پہلو سے آ گا ہی دینے کے لیے ہر ما ہ یا دو ما ہ میں صحت کے کسی بھی پہلو پر ایسے پروگرام منعقد ہونے چاہیے اور یہ جو کچھ آج کہا گیا ہے اس پر سنجیدگی سے عمل کیا جانا چاہیے۔

پروگرام کے اختتام پر شفا ء انٹر نیشنل ہسپتال انتظامیہ کی جا نب سے عظمت اللہ قر یشی سنئیر منیجر نے تما م حاضرین اور خصوصی پریس کلب کے ذمہ داران کا شکر یہ ادا کیا۔ سیمینا ر کے بعد شفا ء انٹرنیشنل ہسپتال کی طرف سے صحافیوں کے لئے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ اور فری اسکرمنگ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تقریباً دو سو سے زائد صحافیو ں اور ان کے اہل خا نہ نے استفادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :