نیپرا کا کے الیکٹرک کے 3 پیداواری یونٹ بند کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 22:32

نیپرا کا کے الیکٹرک کے 3 پیداواری یونٹ بند کرنے کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) نیپرا نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 3پیداواری یونٹ بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقائدہ منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے بجلی کے 3یونٹس 30سے 42سال کی مدت پوری کر چکے تھے جس کے باعث کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا سے ان یونٹس کو بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کی نیپرا نے منظوری دے دی ہے۔کے الیکٹرک کے ان 3 یونٹس بندہوجانے کے باعث بجلی کی پیداوار میں مزید 175میگاواٹ کی کمی ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :