پنجاب ٹیچرز یونین کاسیکرٹری سکولز پنجاب سے پرائمری سکولز کوپی ای سی کے حوالے نہ کرنے کامطالبہ

بدھ 8 اپریل 2015 22:04

راولپنڈی (آئی این پی ) پنجاب ٹیچرز یونین نے سیکرٹری سکولز پنجاب سے پرائمری سکولز کو پی ای سی کے حوالہ نہ کرنے کامطالبہ کردیا۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، امتیاز احمد عباسی ، چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی، جام صادق، ملک سجاد اختر اعوان، عبدالقیوم راہی، رانا انوار ، امتیاز طاہر اور و دیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو تعلیمی ادارے حوالے کنرے سے تعلیم زبوں حالی کا شکار ہو جائے گی اور اس عمل سے ڈراپ آؤٹ میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ PEF سے ملحقہ سکولوں کی طرف سے کوالٹی ایجوکیشن ٹیسٹ میں جن سکولوں کے بچے فیل ہو جاتے ہیں PEF اُن سکولوں کو فنڈز دینا بند کر دیتے ہیں تو وہ سکول مالکان پھر بچو ں سے فیسیس وصول کرتے ہیں۔ اور جو غریب بچے فیسیس ادا نہیں کر سکتے وہ مجبوراً تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ جبکہ PEC کے بچے PEC کا امتحان بھی نہیں دیتے لہذا سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ پرائمری سکولز کو PEC کے حوالہ نہ کیا جائے بلکہ پرائمری سکولز میں اساتذہ کی کمی کو پور ا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :