سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے پر تین ملزمان احاطہ عدالت سے فرار

بدھ 8 اپریل 2015 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے پر تین ملزمان احاطہ عدالت سے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکے موکلان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،،لہذا انکی ضمانتیں منظور کی جائیں،، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سلمان،سرفراز اور اشفاق نے سانگلہ ہل میں نہر پر بنے پل کو توڑا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا لہذا انکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے،،عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،، کمرہ عدالت سے باہر آنے کے بعد پولیس نے جونہی ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو احاطہ عدالت میں موجود وکلا نے انہیں فرار کروادیا تاہم پولیس نے وکیل کی وردی میں آنے والی سلمان نامی ملزم کو گیٹ کے قریب سے پکڑ لیا۔

متعلقہ عنوان :