Live Updates

پرویز رشید عقل سے پیدل انسان ہیں : ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 21:35

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید عقل سے پیدل انسان ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے بیانات فہم و فراست سے عاری ہوتے ہیں، وہ کالے چشمے اتاریں تو انہیں معلوم ہو کہ کراچی کے حالات کس قدر خراب ہیں۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اگر متحدہ کو این اے 246 میں تحریک انصاف سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے تو پھر انتخابی مہم کے دوران ان پر حملے کرکے دہشت کیوں پھیلائی جارہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات