ٹھٹھہ ،موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم، باپ جاں بحق،بیٹا شدید زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 21:32

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)کلی کے قریب ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری روڈ پرموٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم، باپ جاں بحق،بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مکلی کے قریب ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ محمد حسن جوکھیو جاں بحق ہو گیا جبکہ بیٹا مزار جوکھیو شدید زخمی ہو گیا، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متوفی گھوڑا باری کے گاؤں قائم خان جوکھیو کے رہائشی تھے ۔ مکلی پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے