حلقہ این اے 246کی جیت کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہوگی ،الطاف حسین

بدھ 8 اپریل 2015 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہمیں پیار و محبت سے الیکشن میں حصہ لینا چاہئے ،ہمیں الیکشن کو الیکشن کی طرح لڑنا چاہئے اور اپنے جذبات کو ٹھنڈا رکھنا چاہئے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ہم ایک وطن سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذاالیکشن کو الیکشن رہنے دیں اسے دو ملکوں کی جنگ نہ بنائیں ۔

الطاف حسین نے کہا کہ میں عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں جہاں ہمارے کارکنان آپ کے استقبال کیلئے موجود ہونگے اور کسی بھی قسم کی نعرہ بازی ،بیہودگی ، بدتمیزی یا بد تہذیبی نہیں ہوگی ، جناح گراؤنڈ بھی آ پ کا اپنا گراؤنڈ ہے اور آپ بھی جلسہ کریں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ الیکشن کو الیکشن رہنے دیں اور اسے لڑائی جھگڑے کے ساتھ نہیں بلکہ پیار ومحبت کے ساتھ لڑیں اور امن برقرار رکھیں ،23اپریل کا ضمنی انتخاب اللہ تعالیٰ خیر یت سے گزاردے اس کے بعد ایکد وسرے کو مل کر مبارکبا د دیں ہم سب پاکستانی ہیں یہ ہماری جیت یا آپ کی جیت نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہوگی ہم سب کی جیت ہوگی ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہا کہ اتحاد جمہوری عمل کا حصہ ہے اور پوری دینا میں اس پر عمل ہوتا ہے ،اسکی حالیہ مثال برطانیہ کی ہے جہاں کنزروییٹو اور لبرل ڈیمو کریٹک کے اتحاد سے حکومت بنی ۔ الطاف حسین نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہوجاتا ہے تو یہ مبارکباد کی بات ہے کیونکہ تما م پاکستانیوں کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ دونوں جماعتیں نظریاتی طور پر کتنے قریب ہے ۔