جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم ،سراج الحق آج پشاورمیں جلسہ سے خطاب کریں گے

بدھ 8 اپریل 2015 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 9اپریل 5بجے عصر موضع واحد گڑھی چارسدہ روڈ پشاور میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے،جس کے تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی پاکستان کو موضع تودہ سٹاپ سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لے جا یا جائیگا ۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ ایڈوکیٹ ، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر صابر حسین اعوان اور جماعت اسلامی پی کے 8کے امیر فضل اللہ داؤد زئی بھی جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔