ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عبید عرف کے ٹو کو گواہوں نے 2 قتل کے مقدمات میں شناخت کر لیا

بدھ 8 اپریل 2015 20:50

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عبید عرف کے ٹو کو گواہوں نے 2 ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عبید عرف کے ٹو کو گواہوں نے 2 قتل کے مقدمات میں شناخت کر لیا ۔ ملزم عبید کے ٹو کو یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں اے ایس آئی شہباز کو قتل کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی اسلم چانڈیو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایک گواہ نے ملزم کو نو ڈمی ملزمان کے درمیان شناخت کیا ، جس کے بعد عبید کے ٹو کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 اصغر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایک گواہ نے فیڈرل بی ایریا تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کامل مختار قتل کیس میں شناخت کیا ، دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم عرفان عرف لمبا کو 22 اپریل تک جبکہ عامر عرف توتلا کو 19 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزمان کی پیشی کے وقت رینجرز کی بھاری نفری نے عدالتوں کو سیکورٹی حصار میں لیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :