ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

بدھ 8 اپریل 2015 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے بدھ کو اسلام آباد پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار سید سجاد حیدر اور ایرانی سفارتکاروں نے اسلام آباد ایئر پورٹ آمد پر ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا ۔ محمد جاوید ظریف یمن کے بحران پر تبادلہ خیال کیلئے عمان گئے تھے جہاں سے وہ پاکستانی حکام سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بتایا تھاکہ مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ جاوید ظریف یمن میں انسانی مصائب پر ایران کی تشویش سے آگاہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :