پاک امریکہ کا انرجی اور گیس کی صاف شفاف پیداوار کیلئے اجلاس 29اور 30 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

امریکی وفد کی قیادت بین الاقوامی انرجی آفیسر کے سربراہ آموس لیوج سٹین کرینگے

بدھ 8 اپریل 2015 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاک امریکہ کا انرجی اور گیس کی صاف شفاف پیداوار کیلئے اجلاس 29اور 30 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں امریکی وفد کی قیادت بین الاقوامی انرجی آفیسر کے سربراہ آموس لیوج سٹین کرینگے اجلاس میں دوطرفہ انرجی اور گیس کے ذخائر کے پیداوار اور مشترکہ کوششوں کے حوالے سے معاہدے کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے اختتام کے حوالے سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کی سربراہی میں ایک وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ کے مابین ہونے والی انرجی کانفرنس پر باہمی امور پر بات چیت کی گئی واضح رہے کہ 2013ء میں یہ اجلاس واشنگٹن میں ہوا تھا ۔