ین ڈی ایم اے اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کی معاونت کا معاہدہ

بدھ 8 اپریل 2015 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کی معاونت کا معاہدہ ہوگیا،معاہدے پر این ڈی ایم اے کے چیرمین میجر جنرل اصغرنواز اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی ممبر ڈائریکٹرلولاکاسترو نے دستخط کئے اس معاہدے کا اہم مقصد قدرتی آفات کے دوران انتظام کی ترقی اور موجودہ نظام کو بہتر بنانا، باہمی تعاون کو مضبوط بنانا، معلومات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا اس کے علاوہ تکنیکی ، معالی معاونت اور تربیت کے ذریعے شخصی اور کمیونٹی کی استعداد کار کو بڑھانا بھی ہے۔

این ڈی ایم اے اس منصوبے کے ذریعے ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ کی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر این ڈی ایم اے کے ذیلی محکمے ڈی آر آر کے ذریعے عمل درآمد کیاجائے گا۔ اس منصوبے کے اہم نقاط میں این ڈی ایم اے کی انتہائی خطرے کی صورت میں تکنیکی امداد، خطرے کی تشخیص ، قدرتی آفات کے دوران استعداد کار بڑھانے اور بر وقت اقدامات اور ڈی آر آرکے مشورے سے تعلیم اور آگاہی کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کردار کو میڈیامیں اجاگر کرنا شامل ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے ورلڈ فوڈ پروگرام اور ڈی آر آر کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مسلسل کوششوں، قدرتی آفات کے سلسلے میں تیاری، اور پاکستان میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے اداروں کی تعمیر پر ان کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ورلڈ فوڈ پروگرام اور دوسرے ترقیاتی حصہ داروں پر اس سلسلے میں این ڈی ایم اے کی نیشنل ڈیزا سٹر منجمنٹ پاکستان اور ڈی آر آرکی ترجیح کے جذبے کے تحت متعلقہ سرگرمیوں میں ڈی آر ایم کی عملدرآمد کی کوششوں میں بھرپور تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی ممبر ڈائریکٹر لولا کاسترو نے بھی این ڈی ایم اے کی قدرتی آفات کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر ان کی تعریف کی اور 2015کے سالانہ ورک پلان پر این ڈی ایم اے ے کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے مستقبل میں اسے مزید بڑھانے ، قدرتی آفات کی صورت حال میں مزید تیاری اور بر وقت عملدرآمد کے لئے مفید تعاون کی امید کا اظہار کیا۔