جامعہ کراچی، جعلی مارکس شیٹ کی بناء پر 11 طلبہ وطالبات کے داخلے منسوخ

بدھ 8 اپریل 2015 19:46

جامعہ کراچی، جعلی مارکس شیٹ کی بناء پر 11 طلبہ وطالبات کے داخلے منسوخ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کروانے پر ایوننگ پروگرام داخلے برائے سال 2015 ء کے11 طلبہ وطالبات کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن طلباء کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں، ان میں ایوننگ پروگرام کے شعبہ کامرس کے بی ایس پروگرام کی شکیلہ رئیس بنت شاہ رئیس فارم نمبر51615 ،کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس کے عمیس احمد یوسفی ولد محمد جمیل جاویدفارم نمبر51358 ، اکنامکس بی اے (آنرز) کی ثناء یعقوب بنت محمد یعقوب فارم نمبر51589 ،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی ایس کے حافظ سید علی حمزہ ولد سید آفتاب احمد فارم نمبر51579 ، اُسامہ ریاض ولد ریاض الحق فارم نمبر51898 ،کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول بی بی اے کی دانیا زاہد بنت زاہد عالم فارم نمبر51885 ،محمد ارتضاء صدیقی ولد محمد فہیم فارم نمبر49255 ،وجاہت علی ولد واحد علی فارم نمبر49256 ،زرباب احمد شیخ ولد شفیق احمد شیخ فارم نمبر49400 ، میتھمیٹکل سائنسز بی ایس سی (آنرز) کے محمد حماد صدیقی ولد محمد آصف صدیقی فارم نمبر48532 اور شعبہ عمرانیات بی اے (آنرز) کے محمد زبیر اقبال ولد ظفر اقبال فارم نمبر 47105 شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :