مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے زیراہتمام تاندلیانوالہ میں کالا باغ ڈیم بناؤ ریلی کا انعقاد

بدھ 8 اپریل 2015 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے یر اہتمام تاندلیانوالہ میں کالا باغ ڈیم بناؤ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ذوالفقار پپن ، ملک فراز اعوان، ممتاز رضوان، سید شاکر حسین نے کی ۔ریلی میں محمد حسیب بھروانہ، زاہدکمبوہ، جہانزیب ریاض، عاشق تنویر بھروانہ،حسن بھروانہ،حق نواز سنگلہ،پیر راشدبھروانہ، عرفان کاٹھیہ، اسرار احمد،عمران عباس اور یوتھ ونگ تاندلیانوالہ کے عہدیداران و کارکن کی کثیر تعداد شریک تھی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پنجاب ذوالفقار پپن نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی بجلی کے ساتھ ساتھ ملک کو اندھیروں سے نجات دلاسکتی ہے۔ انہوں نیکہا کہ یہ واحد جلد مکمل ہونے والا منصوبہ ہے جو واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے اس لیے حکومت فی الفور اس کی تعمیر کا عملی آغاز کرے۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ملک فراز اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ مونس الہٰی کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں کالا باغ ڈیم ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے اور اس کی افادیت سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا اہم مسئلہ توانائی بحران ہے بدترین لوڈ شیڈنگ نے ہر طبقہ فکر کو متاثر کیا ہے صنعتیں بند اور مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے علاوہ دیگر تمام منصوبوں سے مہنگی بجلی حاصل ہوگی جو نا عوام کے مفاد میں ہے اور نہ کاروباری طبقہ کے ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے3600میگا واٹ کے علاوہ دریاؤں میں زرعی مقاصد کیلئے سارا سال پانی دستیاب رہے گا جس سے ملک میں زرعی شعبہ بھی ترقی کرے گا اور اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی بھی میسر ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :