ٹنڈو محمد خان،جئے سندھ متحدہ محاذ کا سندھ کے وسائل پر قبضے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی

بدھ 8 اپریل 2015 19:40

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) جئے سندھ متحدہ محاذ کا سندھ کے وسائل پر قبضے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جئے سندھ متحدہ محاذ ضلع ٹنڈومحمدخان کے کارکنان نے سندھ کے وسائل پر قبضے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے تحت سندھ کے وسائل پر تیزی کیساتھ قبضہ کیا جارہا ہے ، سندھ کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے ، لیکن سندھ کے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کرہے ہیں ، سندھ کے وسائل پر حق صرف اور صرف سندھی قوم کا ہے ، سندھی قوم کو سندھ کے وسائل پر قبضوں کیخلاف میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے ، اگر آج سندھی قوم نے سندھ کے وسائل کی حفاظت نہ کی تو سندھی قوم کا مستقبل صرف اور صرف ذلت اور رسوائی رہ جائیگا، انہوں نے مطالبہ کیاکہ سندھ کے وسائل کی لوٹ مار فوری طور پر بند کی جائے بصورت دیگر سندھی قوم اپنی سندھ دھرتی کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں آجائیگی ۔

متعلقہ عنوان :