سیالکوٹ، دریائے چناب کی لہروں سے درجنوں دیہاتوں میں کٹاؤکا عمل تیزی سے جاری

سینکڑوں ایکڑ اراضی فصلوں اور دیہات کو نقصان

بدھ 8 اپریل 2015 19:37

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) علاقہ بجوات سے گزرنے والہ دریائے چناب کی لہروں نے درجنوں دیہاتوں مٰن کٹاو کا عمل تیزی سے جاری ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی فصلوں اور دیہات کو نقصان پہنچا ہے تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر بالائی علاقوں میں ہونی والی حالیہ بارشوں کے دوران درائے چناب میں پانی میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے علاقہ بجوات کے دریائے چناب کے کناروں پر واقع دیہات،کلیال، پیپن، گنگوال،خانہ باو کے علاقوں میں درائے چناب کی لہروں نے کٹاو لا عمل شروع کر دیا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل کو شدید نقصان ہو مقامی لوگوں کا کہان ہے کہ حکومت ان متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے یہ امر قابل زکر ہے کہ محکمہ انہار نے دریائے چناب کے کناروں جن علاقں میں کٹاو کا عمل جاری ہے کا سروے شروع کر دیا ہے۔