جیکب آباد میں معمولی بات پر پولیس اہلکاروں میں تصادم، ایس ایس پی نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے کوارٹر گارڈ کردیا

بدھ 8 اپریل 2015 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں معمولی بات پر پولیس اہلکاروں میں تصادم، ایس ایس پی نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے کوارٹر گارڈ کردیا، مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود حبیب چوک پر ڈیوٹی پر تعینات سٹی پولیس کے اہلکار واجد نوناری نے ون وئے ٹریفک کی وجہ سے سی آئی اے پولیس کے اہلکار فہد ترین کو گاڑی سمیت اندرجانے سے روکا تو دونوں اہلکاروں میں جھگڑ ا ہوگیا جھگڑے کے دوران پولیس کی نفری نے پہنچ کر اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کو ختم کرایا، اطلاع پر ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال ملک نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے کوارٹر گھاٹ کردیا اور حکم جاری کیا کہ دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ،دوسری جانب پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کو ختم کرانے کے لیے پولیس حکام کی جانب سے تصفیہ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :