ہارون آباد، مختلف ٹریفک حادثات میں ایکشخص جاں بحق ، درجنوں افراد زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 18:50

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)شہر بھر میں مختلف ٹریفک حادثات اور واقعات میں ایک آدمی جاں بحق متعدد بچے عورتوں سمیت درجنوں افرداد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق حسین کا لونی کا رہائشی علیم نامی چالیس سالہ آدمی موٹر سائیکل پر بھاولنگر کی طرف سے آرہا تھاراستے ڈونگہ بونگہ روڈ میں دوموٹر سائیکلیں کار سے ٹکر گئی جس سے علیم موقع پر جبکہ کھاٹاں کا رہائشی افضل اور اسکی بیوی ثمینہ زخمی ہو گئی ایک اور واقع میں راشد اپنی بیوی کوثر کے ہمراہ موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہو اغفور نامی آدمی کو نامعلوم کار سوار ٹکر مار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے ایک بچہ روڈ کو کراس کرتے ہوئے کار کی ٹکر سے زخمی ہوا چک 42فتح کے قر یب مسافر وین کو ڈاکووں نے مسافروں کے بھیس میں لوٹ لیا ان سے موبائل نقدی وغیرہ چھین لی مزاحمت پر فائرنگ سے عامر،جاوید،فاروق،سیف اللہ،دلبر،فیصل وغیرہ کوزخمی کر کے فرار ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو داخل کروا دیا گیا ۔