مشکے آواران میں زلزلہ متاثرین شدید مشکلات سے دوچار ، تعلیمی ادارے تباہی کا شکار ہوگئے

بدھ 8 اپریل 2015 18:28

آواران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) مشکے آواران میں زلزلہ متاثرین شدید مشکلات سے دوچار ،تعلیم کا باب بند ہوگیا تعلیمی ادارے تباہی کا شکار ہوگئے ۔چوبیس ہائی اسکولز میں سے اکثریتی اسکولز بند ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت اور انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام تفصیلات کے مطابق مشکے اور آوارن کے زلزلہ متاثرین تاحال مشکلات سے دوچار ہیں علاقہ میں نہ چھت ہیں نہ روڈ اور نہ ہی تعلیمی ادارے قائم ہیں ۔ محتاط اندازے کے مطابق ضلع بھر کے بیشتراسکولز بند ہیں ۔ جس کی وجہ سے بچے علم حاصل کرنے سے یکسر محروم ہیں جبکہ متاثرین بے یار و مدگار پڑے ہیں حکومت کو کئی بار دھائی دینے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دیا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :