کوئٹہ، 11اپریل تختی پینل کی کامیابی کا دن ہوگا،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن

بدھ 8 اپریل 2015 18:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن تختی پینل کے امیدوار محمد امین طاہری عبدالحمید نتھوانی نے کہاہے کہ 11اپریل تختی پینل کی کامیابی کا دن ہوگا۔ اساتذہ کی اکثریت نے قبل از وقت تختی پینل کے حق میں اپنا فیصلہ دے چکے ہیں اور انشاء اللہ 11اپریل کو تختی پر مہر ثبت کرکے اپنا حتمی فیصلہ ہمارے حق میں دیں گے ۔

(جاری ہے)

تختی پینل سے وابستہ امیدوار اساتذہ کے حقیقی نمائندے ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی اساتذہ کے حقوق اور ان کے احترام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھ کر رہنمائی کرتے رہے ہیں اور اب کامیابی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ ہی اس وقت تعلیمی روشنی پھیلانے کی ابتدا ء ہیں اور اساتذہ تختی پینل کے پلیٹ فارم پر درس و تدریس کے سلسلے جاری رکھیں گے ۔