شہرکی خوبصورتی کی بحالی اوردیرینہ مسائل کاحل اولین ترجیح ہے، میونسپل کمیٹی سوراب کے چیئرمین ڈاکٹرعبدالواحدمیروانی

بدھ 8 اپریل 2015 18:25

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)میونسپل کمیٹی سوراب کے چیئرمین ڈاکٹرعبدالواحدمیروانی نے کہاہے کہ شہرکی خوبصورتی کی بحالی اوردیرینہ مسائل کاحل اولین ترجیح ہے ،عوام نے جس اعتمادکااظہارکرکے منتخب کیاہے یہ ایک اعزازہے جس کابنیادی تقاضہ یہی ہے کہ اپنی تمام ترصلاحیتیں ان کے مسائل کے حل کے لیئے وقف کردوں ،ان شاء اللہ وسائل کے دستیابی کے ساتھ ہی ترقیاتی عمل شروع کیاجائے گا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں پریس کلب سوراب کے صدرشبیراحمدلہڑی کی قیادت میں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹرعبدالواحدمیروانی کاکہناتھاکہ سیاسی سوچ کے بناپرتنقیداوراحتساب کے عمل پریقین رکھتاہوں ،سوراب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لیئے ہرمثبت تجویزکے منتظراورتعمیری تنقیدکاخندہ پیشانی سے سامناکروں گا،میری ترجیح دیرینہ مسائل کاشکارعوام کودرپیش مشکلات سے چھٹکارادلاناہے ،پارٹی قائدین نواب ثناء اللہ خان زہری اورمیرنعمت اللہ خان زہری کی جانب سے سوراب کی ترقی اوریہاں کے لوگوں کی خوشحالی کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اوران کی کاوشوں کی بدولت اپنی تجربات کی روشنی میں ایک مربوط منصوبہ کے تحت اقدامات کئے جائیں گے ،جس کانتیجہ عوام کی معیارزندگی میں مثبت تبدیلی کی صورت میں برآمدہوگا،انہوں نے کہاکہ شہرکی خوبصورتی کاعزم کررکھاہے ،اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس لیئے ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی بازارمیں صفائی کے نظام اوردیگربنیادی مسائل حوالے سے عملی کام کاآغازکیاجاچکاہے ،جبکہ فنڈزدستیاب ہوتے ہی میونسپل کمیٹی میں شامل تمام آبادیوں کوترقیاتی عمل میں مساوی توجہ اورحقوق دیکروہاں اہمیت کے حامل منصوبوں پرکام شروع کریں گے ،اس وقت سوراب شہرسمیت ملحقہ محلوں میں قلت آب گھمبیرصورتحال اختیارکرچکی ہے ،جس کے لیئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرور ت ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت اورمنتخب عوامی نمائندوں سے توجہ مبذول کرنے کی درخواست کی جائے گی تاکہ پینے کے پانی کے حصول میں سوراب کے شہریوں کوجن اذیت کاسامناہے اس سے انہیں چھٹکارامل جائے ،انہوں نے کہاکہ عوام کے لیئے ان کادروازہ ہروقت کھلارہے گاتاکہ درپیش مسائل کے حل کے لیئے بروقت اپنی خدمات سرانجام دے سکوں ،تعلیم اورصحت کے اداروں کی فعالیت کے حوالے سے اپنے مرتب کردہ منصوبے کے تحت کام کریں گے ،مذکورہ شعبوں میں کسی قسم کی مصلحت اورسستی برداشت نہیں کی جائے گی ،آفیسران سمیت ہم منتخب نمائندے عوام کے خادم اوران کے سامنے جوابدہ ہیں لہذاسرکاری آفیسران اپنے محکموں کی کارکردگی میں بہتری پیداکریں ،محض زبانی دعوؤں کے بجائے عملی نتائج قبول کئے جائیں گے ۔