Live Updates

حیدر آباد : اقتدار نچلی سطح پر عوام تک منتقل کیے بنا ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے : عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 18:13

حیدر آباد : اقتدار نچلی سطح پر عوام تک منتقل کیے بنا ملک کے حالات بہتر ..
حیدر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سندھ کے 2 روزہ دورے پر حیدر آباد پہنچے ہیں۔حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا مسئلہ باقی پاکستان سے مختلف نہیں ہے، یہاں بھی اقتدار نچلی سطح پر عوام تک منتقل نہیں کیا جاتا جس کے باعث سندھ کی عوام پسماندگی کا شکار ہیں۔ سندھ سمیت پورے پاکستان میں حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکتے جب تک اقتدار نچلی سطح پر عوام تک منتقل نہیں کیا جاتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں مثالی بلدیاتی نظام لے کر آرہے ہیں جس سے اقتدار نچلی سطح پر عوام تک منتقل ہوگا جس سے عوام کے معیار زندگی میں واضح بہتری آئی گی۔ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب ان کی جانب سے سندھ کو بھرپور وقت دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کراچی کے حالات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس کو غیر سیاسی کیے بنا کراچی مین امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

سندھ اور پنجاب پولیس کو سیاسی مداخلت سے تباہ کردیاگیا تاہم تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کو غیر سیاسی کرکے پورے ملک کے لیے مثال قائم کی ہے۔ اداروں کی کارگردگی تب ہی بہتر ہوگی جب سیاسی مداخلت ختم کی جائے گی اور میرٹ کا نظام نافذ کیا جائے گا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران ملک میں تبدیلی کے آنے سے خائف ہیں اور چونکہ تحریک انصاف تبدیلی کی جماعت ہے اسی لیے اسمبلی میں سٹیٹس کو کی تمام جماعتیں تحریک انصاف کیخلاف اکٹھی ہو گئی ہیں، اگر تحریک انصاف نا آتی تو سٹیٹس کی جماعتوں کے مابین بندر بانٹ کا سلسلہ جاری رہتا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :