انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ہاکی چمپئن شپ 24 اپریل کو منعقد ہوگی، سید ظاہر شاہ

بدھ 8 اپریل 2015 18:11

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ہاکی چمپئن شپ 24 اپریل سے ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی جس میں خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹس کی ٹیمیں شرکت کرینگی ، ان خیالات کا اظہار صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہرشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ہاکی چمپئن شپ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس جنرل خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے جس میں خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ تمام ڈسٹرکٹس کی ٹیمیں شرکت کرینگی انہوں نے تمام ڈسٹرکٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ جینون انڈر19 ٹیم کی سلیکشن کیلئے تربیتی کیمپ لگائیں اور ٹورنامنٹ کیلئے میرٹ پر بہترین ٹیم کاانتخاب کریں ۔

(جاری ہے)

شرکت کرنے والے تمام ٹیمیں اپنے ہمراہ فارم ب اور اوریجنل ڈاکومنٹس بھی ہمراہ لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ جس ڈسٹرکٹس نے بھی انڈر19 سے زائد عمر کے کھلاڑی شامل کئے ان کے خلاف صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن قانونی کاروائی کریگی۔ سید ظاہر شاہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ پر تمام اخراجات سپورٹس بورڈ برداشت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :