فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے تحت دوسری 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا

بدھ 8 اپریل 2015 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے تحت دوسری 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا۔ جس کے لیے رجسٹریشن آج 9 اپریل کی شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ 10 تا 12 اپریل مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں منعقد ہوگی۔ جس میں فائر فائٹنگ، واٹر ریسکیو، ڈرائیونگ سیفٹی، بی ایل ایس اور شارٹ ٹراما کورس کی عملی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارچ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ تین روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد قدرتی آفات و سانحات سے نمٹنے کے لیے رضاکاروں کی تربیت کرنا ہے۔ ورکشاپ میں ماہرین کے لیکچرز کے علاوہ عملی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ ورکشاپ کے لیے رجسٹریشن آج بروز جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :