تعلیم کیلئے اپنی زرعی اراضی جو کروڑوں روپے کی وہ چار ایکڑ ذرعی زمین سکول کیلئے وقف کر دی،دینار خان

علاقے میں تعلیم کی اہمیت کو فروغ دی جائے ، کوئٹہ میں پریس کانفرنس

بدھ 8 اپریل 2015 18:05

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) ضلع چاغی کے علاقے پردیگ کے رہائشی دینار خان ، امداد للہ ، محمد طیب ، اور محمد انور نے کہا ہے کہ ان کا علاقہ تعلیم کے لحاظ سے پسماندہ ہے ۔ ہم نے تعلیم کیلئے اپنی ذرعی اراضی جو کروڑوں روپے کی وہ چار ایکڑ ذرعی زمین سکول کیلئے وقف کر دی ہے تاکہ علاقے میں تعلیم کی اہمیت کو فروغ دی جائے ۔

(جاری ہے)

مگر ڈی سی چاغی ، ای ڈی او چاغی اپنے من پسند افراد کو علاقے میں ملازمتیں دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہمارے تقرر نامے جاری کئے ہیں مگر ہمیں ملازمتیں نہیں دی جارہی ۔ انہوں نے یہ بات بد ھ کوئٹہ پریس کلب میں میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے دھمکی دی اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم عدالت عدلیہ جانے سے گریز نہیں کرینگے۔