ڈیرہ اللہ یارحالات سے تنگ آکر نوجوان نے پستول سے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی

بدھ 8 اپریل 2015 18:05

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )ڈیرہ اللہ یار کے قریب زندگی سے تنگ آکر نوجوان نے ٹی ٹی پسٹل سے فائر کرکے زندگی کی شمع گل کردی پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی پولیس زرائع کے مطابق:ڈیرہ اللہ یار کے ڈی پی او جعفر آباد ہاوس کے قریب بے روزگاری سے تنگ آکر 28سالہ نوجوان علی حسن جتک نے اپنے گھر میں ٹی ٹی پسٹل سے فائر کر کے خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یار پولیس موقع پر پہنچ کر نعش سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچادی ضابطے کی کاروائی بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی نعش گھر پہنچنے پر والدہ کو بے ہوشی کے دورے ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔