گورنمنٹ پنجاب پرنٹنگ پریس بہاول پور کی60 لاکھ روپے کی پرنٹنگ مشین غائب

بدھ 8 اپریل 2015 17:53

بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) گورنمنٹ پنجاب پرنٹنگ پریس بہاول پور،60 لاکھ روپے کی پرنٹنگ مشین غائب،ڈی جی اینٹی کرپشن سے فوری کاروائی کی درخواست ، تفصیل کے مطابق شہری ساجدچشتی کی جانب سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب کودی جانیوالی تحریری درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ 2011 ء میں گورنمنٹ پرنٹنگ پریس بہاول پورکیلئے 60 لاکھ روپے مالیت کی آفسٹ روٹری کلرڈپرنٹنگ مشین کے ٹینڈرزکال کئے گئے ٹینڈرز کے بعد ٹھیکیدارنے ملی بھگت سے مختلف سائز کی دونمبرپرنٹنگ مشین نصب کرتے ہوئے باقی رقم خوردبردکرلی درخواست گزار کے مطابق موقع پر 60 لاکھ روپے کی بجائے سکینڈ ہینڈتقریبا 7 لاکھ روپے مالیت کی مختلف سائز کی مشین نصب ہے درخواست گزار نے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے اورکرپشن کرنے پرٹھیکیداراورپرنٹنگ پریس کے زمہ داران کے خلاف کاروائی کی خاطر ریکارڈ کوفوری طورپر قبضہ میں لینے کی درخواست کی

متعلقہ عنوان :